سوات، سوات میں محکمہ تعلیم کے حالیہ پی ٹی سی ، سی ٹی ، ٹی ٹی اور اے ٹی کے پوسٹوں پر تعیناتی میں غیر ضروری تاخیر کامیاب امیدواروں میں تشویش کی لہر دوڑی گئی ہے اور انہوں نے حکومت سے اس ضمن میں فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے،ذرائع کے مطابق ان پوسٹوں کے لئے حکومت کے پیچیدہ پالیسی کے تحت امیدواروں کو مختلف مراحل اور ٹسٹ انٹرویو سے گزارکر شارٹ لسٹ امیدوارتاحال تعیناتی اور چارج لینے کے منتظرہیں جبکہ دوسرے اضلا ع میں تعیناتی کا عمل مکمل ہوچکا ہے
کامیاب امیدواروں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ پوسٹوں کے لئے حکومت نے پیچیدہ پالیسی بنائی تھی ، جس میں NTS ٹسٹ پاس کرنا ، پھر مختلف مشکل مراحل ، ٹسٹ اور انٹرویو کے عمل سے گزار دئیے گئے ، شارٹ لسٹ امیدوارجو ٹسٹ انٹرویو میں پاس ہوچکے ہیں کو مزید انتظار کرنے سے بچایاجائے کیونکہ جو امیدوار ٹسٹ انٹرویو وغیر ہ میں پاس ہوکرکامیاب امیدوار قرار دیئے جاچکے ہیں کو جلد از جلد پوسٹوں پر تعینات کی جائے ، یادر رہے کہ دوسرے اضلا ع میں تعیناتی کا عمل مکمل ہوچکا ہے ،انہوں نے حکومت سے مسئلے کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
415 total views, no views today


