سوات، وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیرمقام نے سوات میں زیر تعمیر نواز شریف کڈنی اسپتال کااچانک دورہ کیا اورزیر تعمیر کام کا جائزہ لیکر 15جولائی تک مکمل کرنے کی ہدایت کردی ،108بستروں پر مشتمل نوازشریف کڈنی اسپتال کی تعمیر پر ایک ارب روپے لاگت آئے گی جو پنجاب کی عوام کی جانب سے میاں شہباز شریف کا ملاکنڈڈویژن کی عوام کے لئے تحفہ ہے،اسپتال کے لئے پچا س کروڑروپے کی مشینری بھی پنجاب بورڈآف ٹرسٹ فراہم کرے گا ،ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم کے مشیر اور مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر انجینئرامیرمقام نے سوات کے علاقے منگلور میں زیر تعمیر نواز شریف کڈنی اسپتال کے اچانک معائنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا
،انجینئر امیر مقام نے زیر تعمیر کام کا معائنہ کیا اس موقع پر نوازشریف کڈنی اسپتال کے ڈائریکٹر سرجن ڈاکٹر نثارعلی نے وزیر اعظم کے مشیر کو اسپتال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ،اس موقع پر انجینئرامیرمقام نے ہدایت کی کہ اسپتال میں کام کے معیار کو بہتر بنایا جائے اور اسے ہر حال میں 15جولائی تک مکمل کرلیا جائے ،میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر نے کہاکہ اسپتال کے تعمیراتی کام پر ڈبل شفٹ چلا کر دن رات کام کرکے اسے ہرصورت میں پندرہ جولائی تک مکمل کرلیا جائے گا تاکہ سوات اور ملاکنڈ ڈویژن کی عوام اس اسپتال سے مستفید ہوسکے انہوں نے کہاکہ اس اسپتال میں گردوں کے مریضوں کا جدید مشینری کے ساتھ علاج کیا جائے گا جس سے نہ صرف سوات بلکہ ملاکنڈ ڈویژن کے علاوہ خیبر پختونخوا کی عوام کو بھی سہولت میسر ہوگی انہوں نے کہاکہ اس اسپتال کا سنگ بنیاد وزیر اعظم نوازشریف نے ڈیڑھ سال قبل رکھا تھا اور انشاء اللہ یہ اسپتال اب مکمل ہونے والا ہے جو سوات اور ملاکنڈ ڈویژن کی عوام کے لئے پنجاب کی عوام اور میاں شہباز شریف کی محبت کا تحفہ ہے ،وزیر اعظم کے مشیر نے تعمیراتی کام میں بعض جگہوں کی نشاندہی بھی کی اور متعلقہ ٹھیکدار کو معیار بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔
432 total views, no views today


