سوات(خورشید علی )ضلع سوات کے سیاحتی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہااسی طرح مینگورہ شہر سمیت سوات کے میدانی علاقوں میں بارش بھی جاری رہی ، محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹوں تک مزید بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کردیا ہے، سوات کے سیاحتی وادی کالام اور مالم جبہ سے مقامی لوگوں کے مطابق پانچ سے لیکر چھ انچ تک برف پڑھ چکی ہے، برفباری کا یہ سلسلہ جاری رہا تو صبح تک ایک فٹ تک برف پڑ سکتی ہے، برفباری اور بارش کے بعد ضلع سوات کا موسم انتہائی سرد ہو چکا ہے، جبکہ ہلکی ٹھنڈی ہوائوں نے موسم کو مزید سرد کردیا ہے ۔
2,462 total views, 2 views today
Comments