سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) متحدہ مزدور یونین سی بی اے ٹی ایم اے بابوزئی کے چیئرمین خالد محمود اور صدر بخت کرم کے پریس ریلیز کے مطابق ٹی ایم اے بابوزئی مینگورہ میں بہت سے ملازمین ریٹائرہوچکے ہیں لیکن ریزیڈنٹ آڈٹ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے عدم پوسٹنگ کے وجہ سے یہ ریٹائر ڈ ملازمین دو تین سالوں سے پنشن کے وصولی سے محروم ہیں سال 2007 تک ٹی ایم اے ہذا میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی اسامی یہاں پر تھی تو ٹی ایم اے ہذا کے اندر بہت جلد ملازمین کے پنشن کی کیسز نمٹنا ئے جاتے تھے لیکن اب معمولی نقطہ یا غلطی کے تصحیح کیلئے ڈائیریکٹر لوکل فنڈ آڈٹ پشاور کو بھیجنا پڑتا ہے جس پر کئی سال لگتے ہیں اس وجہ سے ریٹائرڈشدہ جملہ ملازمین ذہنی کو فیت میں مبتلاء ہوچکے ہیں اور پنشن کئے حصول کیلئے دردر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں ، اس وجہ سے ہم جملہ ملازمین وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ،لوکل کونسل بورڈ ڈائریکٹر جنرل ،لوکل بور ڈ اور ڈائریکٹر جنرل لوکل فنڈ آڈت صوبہ خیبر پختونخوا سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ریٹائرڈ صعیف العمر ملازمین پر ہمدردانہ رحیم کرکے ٹی ایم اے بابوزئی میں با اختیار ریزیڈنٹ اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعینات کرنے کا حکم صادرکریں تاکہ ریٹارڈ ملازمین پنشن کیسز میں درپیش مسائل سے نجات حاصل کرسکے ۔
1,734 total views, no views today



