سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اور نامزد امیدوار پی کے اسی واجد علی خان نے کہا ہے کہ کالجوں کے فیسوں میں اضافہ صوبائی حکومت کی تعلیمی ایمرجنسی پر سوالیہ نشان ہے ، ایک طرف حکومت تعلیمی ایمر جنسی کے دعوے کررہے ہیں جبکہ دوسری طرف نئے نسل پر تعلیم کے دروازے بند کئے جارہے ہیں ، انہوں نے ٹیکنیکل کالجوں اور سرکاری تعلیمی اداروں کے فیسوں میں اضافے پر اپنے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی ایمر جنسی کے حوالے صوبائی حکومت کے قول فعل میں تضاد ہے اور فیسوں میں اضافہ ہی نئے نسل کیلئے دروازے بند کرانے کے مترادف ہے ، انہوں نے کہا کہ ہم اس ناانصافی کے شدی الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ فیسوں میں اضافے کا فیصلہ فوری طور پر واپس لیا جائے بصورت دیگر عوامی نیشنل پارٹی طلباء کے احتجاج میں شریک ہوگی ، انہوں نے کہا کہ تعلیمی ایمرجنسی کے دعویدارو ں کا اصل چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے وہ شرح خواندگی بڑھانے میں مخلص نہیں ہے ۔
1,326 total views, no views today



