بریکوٹ( ریاض احمدسے)مین شاہراہ سوات کی تعمیر میں این ایچ اے والوں نے علاقہ شنگردار میں ٹیلی فون کیبل کاٹ دی ۔گذشتہ دس دنوں سے پورے علاقے کے تمام ٹیلی فون خاموش ،صارفین انٹرنٹ کے سہولت سے محروم ،محکمہ ٹیلی فون کو بار بار شکایات کرنے کے باوجود عملی اقدامات نہیں اٹھارہے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق مین شاہراہ سوات پر تعمیراتی کام کے دوران کھدائی کی جارہی تھی کہ ٹیلی فون کیبل کٹ گئی ۔دس دن گذرنے کے باوجو د محکمہ ٹیلی فون نے ابھی تک کیبل جوڑنے کے لئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے ۔علاقہ شنگردار کے رہائشی ابرار خان نے بتایا کہ بریکوٹ ایکسچینج سے مایوس ہوکرایس ڈی او سے رابطہ کیا مگر انہوں نے یقینی دھانی کے بجائے الٹا این ایچ اے والوں کی غلطی قرار دے کر ٹھیک کرنے سے معذرت کی اور کہاکہ بار بار کیبل ٹھیک کرنے سے تنگ آچکے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اگر مذکورہ کیبل کو ٹھیک نہیں کیا گیا تو بلز ادا نہ کرنے کے علاوہ احتجاج بھی کریں گے ۔
1,558 total views, 2 views today