سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)ٹر یفک اہلکارعوام کے ساتھ مثبت رویہ رکھے،بد اخلاقی سے پرہیز کریں،اچھی کارکردگی دکھانے والوں کو انعامات سے نوازا جایئگا،خلاف ورزی کرنیوالو ں کیخلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائیگی ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن(ر)واحد محمودتفصیلات کے مطابق:ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن(ر)واحد محمودنے اپنے آفس سے ٹریفک وارڈن اہلکاروں کو ہدایات جاری کرتے ہوتے ہوئے کہا کہ آپ سب کو جناب انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختو نخواہ کے احکامات کی روشنی میں جن کو پین کیمرہ ایشو ہو چکا ہے ،جب بھی آپ کسی کو روکیں یا روکنے لگیں تو پین کیمرہ فوراً آن کریں اور پہلے سلام،پھر کلام کریں ، ٹریفک وارڈن پولیس کے جوانوں ٹریفک جوانوں آپ کی سب سے پہلی زمہ داری مین روڈ اورسروس روڈپر غلط پا رکنگ کا خاتمہ۔ اگر یہ ذمہ داری آپ نے ادا کر دی ہے تو دو سری زمہ داری یکطرفہ آمدروفت والی جگہوں پر ٹریٖفک خلاف ورز ی (One way Violation) کی روک تھام کر نا ہے۔آپ کی یہ بھی زمہ داری بنتی ہے کہ اگر ڈرائیور نے بدوران ڈرائیونگ سیٹ بلیٹ نہیں با ندھا تو سیٹ بیلٹ با ندھنے کو یقینی بنانا۔گاڑی کو روکتے وقت اور ڈرائیورکو سیٹ بیلٹ با ندھنے کے متعلق ہدایات کے دوران خوش اخلاقی سے پیش آنا لاز می ہے۔ اور جن ڈرائیور حضرات نے سیلٹ بیلٹ با ندھا ہو ان کی پذیرائی کرنے کے لیے ان کوبھی ا نتہائی شفقت اور اخلاقی کے دائرے میں سراہنا چاہئے ۔ رش والی جگہوں پر یاجہاں پر ٹریفک کی بندش احتمال ہو تو وہاں پر اپ ڈرائیور حضرات کو ہاتھ کے مہذب اشاروں سے سیٹ بیلٹ باندے کی ہدایت کریں۔ اپ کو چاہئے کہ وہ ڈرائیورحضرات جو لین اور لائن ڈسپلن کا خیال نہیں کرتے ان کا خیال کرتے ان کو روک کر پیارسے لین اور لائن ڈسپلن کے متعلق آگاہ کریں ۔اگر کوئی ڈرائیور ٹریفک اہلکار کے اشارے یا خود کارٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کرے تو یہ بلکل نا قابل معافی ہے۔اور اس ڈرائیورکومتعلقہ کوڈ میں چالان لازمی دیں۔مذکورہ گاڑی کو روکنے کی صورت میں اپ اخلاق کا دامن نہیں چھوڑے گا۔اور بہ احسن طریقے سے سمجھا کر اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے دے گا۔اور گاڑی سائیڈپر لگا کر چالان دیں نہ کہ روڈ بندش کا سبب بنیں۔اور لوڈنگ کا خاتمہ تمام ٹریفک اہلکار ان کی زمہ داری ہوگی۔وہ ڈرائیور جو گاڑی کی چھت یاپائیدان پر سواریاں لے جا رہے ہوں ان کو روک کر زائد سوایاں گاڑی سے اتاریں اور سواریوں کے لئے متبادل بندوبست کریں ۔اور متعلقہ ڈرائیور کو قانون کے متعلق چالان دیں۔موبائل فون استعمال کرنے والے ڈرائیور کو فورا اور اخلاق کے ساتھ چالان کریں ۔ اپنی ڈیوٹی نہایت ہی ایمانداری وخوش اسلوبی سے انجام دیں تاکہ ٹریفک پولیس سوات کا وقار پورے صوبے یہاں تک کہ پورے ملک پاکستان میں بلند ہو۔ اور تمام ذمہ داریوں میں غفلت برتنے والے اہلکاروں کو خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔بہترین کارکردگی دکھانے والوں کو انعامات دیا جائیگا۔
2,078 total views, no views today



