لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کرکٹر وکپتان عامر سہیل کو قومی کرکٹ ٹیم کا چیف سلیکٹر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے بورڈ کے دیگر اراکین سے مشاورت کے بعد عامر سہیل کو سلیکشن کمیٹی کا سربراہ بنانے اور سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد الیاس کو جونیئر اور ویمنز کرکٹ ٹیم کا چیف سلیکٹر بنانے کی منظوری دی جس کا باقاعدہ اعلان آج کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ عامر سہیل اس سے قبل بھی قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر رہ چکے ہیں۔
1,218 total views, no views today
Comments


