سوات( وقار سواتی سے )گورنمنٹ پرائمری اسکول مٹلتان تاحال تعمیر نہ ہوسکا ، طلباء کا شدید احتجاج ، ہمیں اسکول چاہئے کے نعرے ،بچے کھلے آسمان تلے برف میں برآمدے میں بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہے ، کئی سال پہلے زلزلے میں ناکارہ اسکول کے سینکڑوں طلباء باربار احتجاج کرتے رہے مگر صوبائی حکومت نے عملی اقدامات نہ کرسکیں، سخت سردی میں طلباء کو نمونیا کا بھی خطرہ ہے ۔سوات کے تحصیل بحرین کے علاقہ مٹلتان میں واقع گورنمنٹ پرائمری اسکول کے بلڈنگ تاحال تعمیر نہ ہوسکا ، اسکول کے طلباء کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ، گزشتہ روز طلباء نے برف پر کھڑے ہو کر اسکول کے تعمیر کے لئے احتجاج کیا اور حکومت سے اسکول کو فوری طور پر تعمیر کرنے کا مطالبہ کردیا ، اسکول کے طلباء نے ہمیں اسکول چاہیے کے نعرے بھی لگائے ۔گورنمنٹ پرائمری اسکول مٹلتان جو کہ زلزلے میں ناکارہ ہوچکا ہے اور اس میں سینکڑوں طلباء تعلیم حاصل کررہے ہیں مگر تعلیمی ایمرجنسی کے دعویدار خیبر پختونخوا کے صوبائی حکومت تاحال طلباء کے لئے اسکول کے تعمیر میں ناکام نظرآرہے ہیں ،ادھر نائب ناظم مٹلتان سعید انجینئر نے طلباء کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے باربار احتجاج کیا ہے اور اسکول کے تعمیر کے لئے حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ طلباء کے حال پر رحم کرکے اسکول کو تعمیر کریں ۔ انہوں نے کہا کہ اسکول کے سینکڑوں طلباء سردی کے سخت موسم میں برامدے میں بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہے ۔
1,580 total views, no views today



