سوات (سوات نیوزڈاٹ کام )ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن(ر)واحد محمود(PSP ) کی ذاتی دلچسپی(پہلے سلام پھر کلام )کے حوالے سے ڈی پی او آفس سوات میں ایک روزہ سمینار/ورکشاپ کا انعقادکیاگیا اس موقع پر ڈی پی او سوات نے ٹریفک وارڈن پولیس اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جناب انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختو نخواہ کے احکامات کی روشنی میں جن کو پین کیمرہ ایشو ہو چکا ہے ،جب بھی آپ کسی کو روکیں یا روکنے لگیں تو پین کیمرہ فوراً آن کریں اور پہلے سلام،پھر کلام کریں ، ٹریفک وارڈن پولیس کے جوانوں آپ کی سب سے پہلی ذمہ داری مین روڈ اورسروس روڈپر غلط پا رکنگ کا خاتمہ۔ اگر یہ ذمہ داری آپ نے ادا کر دی ہے تو دو سری زمہ داری یکطرفہ آمدروفت والی جگہوں پر ٹریٖفک خلاف ورز ی (One way Violation) کی روک تھام کر نا ہے۔آپ کی یہ بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ اگر ڈرائیور نے بدوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ نہیں با ندھا تو سیٹ بیلٹ با ندھنے کو یقینی بنانا۔گاڑی کو روکتے وقت اور ڈرائیورکو سیٹ بیلٹ با ندھنے کے متعلق ہدایات کے دوران خوش اخلاقی سے پیش آنا لاز می ہے۔ اور جن ڈرائیور حضرات نے سیلٹ بیلٹ با ندھا ہو ان کی پذیرائی کرنے کے لیے ان کوبھی ا نتہائی شفقت اور اخلاق کے دائرے میں سراہنا چاہئے ۔ رش والی جگہوں پر یاجہاں پر ٹریفک کی بندش کا احتمال ہو تو وہاں پر اپ ڈرائیور حضرات کو ہاتھ کے مہذب اشاروں سے سیٹ بیلٹ باندھنے کی ہدایت کریں۔ اپ کو چاہئے کہ وہ ڈرائیورحضرات جو لین اور لائن ڈسپلن کا خیال نہیں کرتے ان کو روک کر پیارسے لین اور لائن ڈسپلن کے متعلق آگاہ کریں ۔اگر کوئی ڈرائیور ٹریفک اہلکار کے اشارے یا خود کارٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کرے تو یہ بلکل نا قابل معافی ہے۔اور اس ڈرائیورکومتعلقہ کوڈ میں چالان لازمی دیں۔مذکورہ گاڑی کو روکنے کی صورت میں اپ اخلاق کا دامن نہیں چھوڑئے گا۔اور بہ احسن طریقے سے سمجھا کر اورگاڑی سائیڈپر لگا کر چالان دیں نہ کہ روڈ بندش کا سبب بنیں۔اور لوڈنگ کا خاتمہ تمام ٹریفک اہلکار ان کی زمہ داری ہوگی۔وہ ڈرائیور جو گاڑی کی چھت یاپائیدان پر سواریاں لے جا رہے ہوں ان کو روک کر زائد سواریاں گاڑی سے اتاریں اور سواریوں کے لئے متبادل بندوبست کریں ۔اور متعلقہ ڈرائیور کو قانون کے مطابق چالان دیں۔موبائل فون استعمال کرنے والے ڈرائیور کو فورا اور اخلاق کے ساتھ چالان کریں ۔انہوں نے کہا کہ اچھے اخلاق اچھے خاندان کی نشانی ہوتی ہے۔آپ لوگ عوام الناس میں محکمہ کے سفیر کی حیثیت رکھتے ہیں ۔آپ کے بے داغ اور اچھی و بہترین پرفارمنس سے عوام کا پولیس پر اعتماد دوچند ہوگا۔اپنی ڈیوٹی نہایت ہی ایمانداری وخوش اسلوبی سے انجام دیں تاکہ ٹریفک پولیس سوات کا وقار پورے صوبے یہاں تک کہ پورے ملک پاکستان میں بلند ہو۔ اور تمام ذمہ داریوں میں غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔بہترین کارکردگی دکھانے والوں کو انعامات دئے جایئنگے۔
1,444 total views, no views today



