سوات (سوات نیوز ڈاٹ کام)بارامہ میں دوہفتوں سے پانی کی بندش کیخلاف احتجاجی مظاہرہ ، واسا کیخلاف شدید نعرہ بازی ، اہل علاقہ نے بارامہ سے سوت پریس کلب تک احتجاجی واک کیا ، پیر تک مسئلہ حل نہ ہونے کی صورت میں واسا دفترکے سامنے دھرنے کااعلان ، تفصیلات کے مطابق مینگورہ کے نواحی علاقہ بارامہ قونج میں گذشتہ دوہفتوں سے پینے کے پانی کی بندش کیخلاف اہل علاقہ سراپااحتجاج بن گئے ، اوربارامہ قونج سے امیرزیب ، سرزمین خان ، احمد، محمدعالم کی قیادت میں احتجاجی جلوس نکالا جومینگورہ کے مختلف بازاروں سے ہوتے ہوئے سوات پریس کلب پہنچ کر احتجاجی جلسے کی شکل اختیارکرلی ، اس موقع پر مظاہرین نے واسا کو شدید تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک طرف واسا کو اختیارات دینے کیوجہ سے علاقہ گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکا ہے جبکہ دوسری طرف اہل علاقہ کو پانی کے سلسلے میں شدید مشکلات کاسامناہے ،انہوں نے کہا کہ گزشتہ دوہفتوں سے علاقے میں پانی نہ ہونے کیوجہ سے قونج بارامہ کربلا کامنظر پیش کررہاہے اور عوام پانی کی حصول کیلئے دردر کے ٹھوکریں کھانے پرمجبورہیں انہوں نے خبردارکیاکہ اگر پیر کے روز تک مسئلہ حل نہ کیاگیا۔ تو وہ واسا دفتر کے سامنے دھرنا دینگے اس موقع پر مظاہرین نے واسا کیخلاف شدید نعرہ بازی بھی کی ۔
1,034 total views, no views today



