میران شاہ: شمالی وزیرستان ایجنسی میں سیکیورٹی قافلے کے قریب دھماکے سے 6 اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔سیکیورٹی فورسز کا قافلہ شمالی وزیرستان کی تحصیل غلام خان سے گزر رہا تھا کہ بانگی دار روڈ پر سڑک کنارے پہلے سے نصب بم کو ریموٹ کنٹرول سے اڑا دیا گیا ۔ واقعے کے نتیجے میں 6 اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے، شہید اہلکاروں کے جسد خاکی اور زخمیوں کو فوری طور پر بذریعہ ہیلی کاپٹر سی ایم ایچ بنوں منتقل کردیا گیاہے۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کی سیکیورٹی کو مزید سخت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن تیز کردیا ہے ۔
446 total views, no views today
Comments


