مٹہ (سوات نیوزڈاٹ کام )جمعیت علماء اسلام ضلع سوات کے امیر اور سابق صوبائی وزیر قاری محمود اور مٹہ تحصیل کے رہنماء ڈاکٹر امجد علی نے کہا ہے کہ صحت اور تعلیم کو عام کرنے والے صوبائی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ یہ دونوں بنیادی ضروریات غریب عوام اور انکی بچوں سے چھین کر دم لیں گے انہوں نے کہا کہ نئے تعلیمی پالیسی میں سرکاری کالجوں میں غریبوں کی بچے چالیس ہزار روپے سے لیکر ساٹھ ہزار روپے تک فی سمسٹر فیس ادا کرینگے ورنہ غریبوں کی بچوں پر تعلیم کی دروازے تبدیلی لانے والوں کی مہربانی سے ہمیشہ کیلئے بند ہونے کا منصوبہ مکمل ہو چکا ہے اس وقت نوجوانوں کی تقدیر بدلنے والوں نے نوجوانوں کو اندھیروں میں دھکیل کر ایک بھی وعدہ پوری نہیں کی ہے یونین کو نسلوں میں سپورٹس گراونڈ بنانے والے سپورٹس وزیر کے اپنے حلقے میں پوری تحصیل میں گراونڈ نہیں بن سکا اس سے تبدیلی زیادہ تبدیلی اور کیا ہوسکتی ہے صرف اپنے جیالوں کو نوازنے کو تبدیلی نہیں کہہ سکتے عوام ساتھ دیں نوجوانوں کی مسائل اور غریب عوام کو انکی حقوق وہ انکی دہلیز پر دیکر دم لیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مٹہ روڈینگار اور شوخدڑہ میں شمولیتی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان تقریبات سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کی جبکہ اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں کے بڑی تعداد میں خاندانوں نے اپنے ساتھیوں سمیت جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کا اعلان کیا جن کو پارٹی کے قائدین نے ٹوپیاں پہنا کر مباکباد دی انہوں نے کہا کہ عوام 2018میں سوچ سمجھ کر جمعیت علماء اسلام کا ساتھ دیں اور مزید کسی کے جھوٹے اور من گھڑت نعروں پر ووٹ نہ دے کیونکہ عوام نے تبدیلی لانے والوں کی تبدیلی دیکھ کر اب یہ لوگ عوام کو دھوکہ کرنے کیلئے ایک نعرہ لگایئنگے لیکن عوام ہوشیار رہے انہوں نے کہا کہ خوابوں میں تبدیلی لانے والوں کی حقیقی تبدیلی سے کوئی تعلق نہیں کیونکہ حقیقی تبدیلی تو ائی نہیں ہے انہوں نے کہا کہ نوجوانوں اور غریب عوام کو صحت اور تعلیم دینے اور تعلیم کو مفت اور عام کرنے والون نے غریبوں کیلئے تعلیم کا ایک ایسا ں نظام بنایا ہے کہ اب غریب عوام کی بچے بھی سرکاری سکولوں میں بھی پرائیوئٹ سکولوں سے زیادہ فیسیں دینگے اور سرکاری سکولوں میں غربت کی وجہ سے اب غریب طلباء کیلئے کوئی جگہ نہیں ہوگی انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ملک میں ایک پرامن اسلامی نظام اور ایک اسلامی معاشرے کی قیام کیلئے جمعیت علماء اسلام کا ساتھ دیکر اپنے ایمانی فریضہ کو پوری کریں
1,774 total views, 2 views today