سوات (سوات نیوزڈاٹ کام)سانحہ اے پی ایس کے حوالے سے سہارا سکول اینڈ کالج گنبد میرہ میں تقریب کا انعقاد ، کیپٹن رضا تقریب کے مہمان خصوصی جبکہ سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم نے صدارت کی ، تقریب میں سکول کے بچوں نے ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کئے اور سانحہ میں شہید ہونے والے بچوں کو خراج عقیدت پیش کیا ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیپٹن رضا ، چیئرمین پریس کلب شہزاد عالم ، ڈائریکٹر سکول حضرت حسین زکی ، ندیم چراغ و دیگر نے کہا کہ علم ترقی و خوشحالی کے ضامن ہے نسل نو کو ہر صورت تعلیم حاصل کرنا ہوگا ، سانحہ پشاور بزدلی والا واقعہ ہے جو تا حیات یادرکھا جائیگا ، معصوم بچوں کو قلم اور کتاب کیساتھ قتل کرنا زیادتی ہے بلکہ ظلم ہے لیکن دہشتگردی کے اسطرح کے بزدلانا اقدامات سے ہمارے اور ہمارے بچوں کی حوصلے پست نہیں ہوں گے ، انہوں نے کہا کہ آج علم کیلئے بچوں کے جذبات دیکھ کر انتہائی خوشی محسوس ہوتی ہے ، انہوں نے بچوں پر زور دیا کہ وہ تعلیم حاصل کرنے کیلئے محنت کریں اور علم حاصل کرکے ملک وقوم کی عملی خدمت کیلئے تیار ہوجائے ۔
1,930 total views, 2 views today