کبل(تحصیل رپورٹر) تحصیل کبل ویلج کونسل توتانوبانڈئی ون ضمنی الیکشن میں 21دسمبر کو زبردست ٹھاکرا ہوگا،آزاد امیدوار حبیب اللہ اور پی ٹی آئی کارکن اقبال بلند کا ون ٹو ون مقابلہ ہوگا،انتخابی مہم زور و شور سے جاری،رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد تقریبا 6ہزار ،مرد اور خواتین کے لئے الگ الگ پولنگ سٹیشن قائم،عوام کی نظریں الیکشن پر مرکوز،21دسمبر علاقے کے سیاست کا اہم ترین دن قرار ،نامزد امیدواروں کے حمایتی ایڑی چوٹی کا زور لگانے لگے،گذشتہ بلدیاتی الیکشن میں آزاد امیدوار سب سے زیادہ ووٹ حاصل کر چکے ہیں تفصیلات کے مطابق تحصیل کبل کے ویلج کونسل توتانوبانڈئی ون کے جنرل کونسلر اقبال کا نشست ذاتی مصروفیات کی وجہ سے مستعفی ہونے کے باعث خالی ہوا تھا جس کو مشاورت سے پر کرنے کے بجائے باقاعدہ طور پر الیکشن کا فیصلہ کیا گیا جس کے لئے آزاد امیدوار حبیب اللہ آف توتانوبانڈئی اور پی ٹی آئی کارکن اقبال بلند آف توتانوبانڈئی کاغذات نامزدگی جمع کرا چکے ہیں جن کے درمیان ون ٹو ون زبردست مقابلے کی توقع ہے کیونکہ دونوں امیدواروں کے جانب سے انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ سیٹ کے لئے الیکشن 21دسمبر کو گورنمنٹ ہائی سکول توتانوبانڈئی قلعہ میں منعقد ہونگے جس کے لئے تمام تر تیاریوں کا جائزہ لیا جارہا ہے جبکہ خواتین ووٹرز کے لئے بھی پولنگ سٹیشن قائم کی جائے گی یاد رہے کہ ویلج کونسل توتانوبانڈئی ون میں کل رجسٹرڈ وووٹرز کی تعداد تقریبا 6ہزار ہے جس کے لئے پولنگ صبح سے شام تک جاری رہے گا گذشتہ بلدیاتی انتخابات میں آزاد امیدوار حبیب احمد سب سے ذیادہ ووٹ لے کر ناظم منتخب ہوئے ہیں اس جنرل سیٹ پر الیکشن کا اہلیان علاقہ انتہائی باریک بینی سے مشاہدہ کر رہے ہیں کیونکہ اس الیکشن کو علاقے کے سیاست اور آئندہ عام انتخابات کے لئے اہم ترین قراردیا جا رہا ہے 21دسمبر کو پی ٹی آئی سمیت آزاد امیدوار کے ووٹ بینک کا پتہ چل جائے گاکہ کون کتنے پانی میں ہے اسی وجہ سے دونوں امیدواروں کے حمایتی اپنے اپنے ساتھی کو کامیاب کرانے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا کر بھر پور اندازمیں انتخابی مہم چلا رہے ہیں ۔
1,188 total views, 2 views today