لندن: بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے کی پوری دنیا میں مداحوں کی کمی نہیں لیکن برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون بھی سابق ملکہ حسن کے مداحوں کی فہرست میں شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹ رپورٹس کے مطابق ایشوریا رائے بچن فرانس میں عالمی فلمی میلے کانز فیسٹول میں اپنے حسن کے جلوے بکھیرنے کے بعد آج کل شوہر ابھیشک بچن اور بیٹی سمیت سسرالیوں کے ساتھ لندن میں موجود ہیں۔ ایشوریہ کی لندن میں موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے برطانوی وزیراعظم کی اہلیہ سمانتھا کیمرون نے انہیں اپنی دعوت میں مدعو کیا جہاں کی ان کی ملاقات وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون سے بھی ہوئی۔
سابقہ ملکہ حسن سے ملاقات کے دوران برطانوی وزیراعظم جہاں ان کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے وہیں انہوں نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ ایشوریا اپنی اگلی فلم کی شوٹنگ لندن میں کریں اور اس کے لئے ایشوریا کو باقاعدہ دعوت بھی دے ڈالی۔
840 total views, no views today


