سوات، گاؤں اسلام پور کے ٹرانسفار مرکی خرابی کی وجہ سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے، ،دوسو گھرانوں کیلئے موجود صرف 100kv ٹرانسفارمر آئے روزانہ خراب رہنے لگا ، تقریباً ایک سال سے خراب ٹرانسفارمر نے لوگوں کا جینا مشکل کردیا ،عوام کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کے باوجود محکمہ واپڈاٹس سے مس نہیں ہورہاہے ،انہوں نے کہاکہ دون پہلے چھ دن ے انتظار کے بعد ایک مرمت شدہ ٹرانسفارمر لگایاگیا
جو لوڈ براداشت نہ کرسکا ، عوام کے بار بار مطالبے کے باوجود حکومت 200kv ٹرانسفارمر لگانے سے گریز کررہا ہے ،انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے علاقہ ایم پی اے کو بھی بار بار مطلع کیا گیا لیکن علاقہ تاحال بجلی سے محروم ہے ،عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اعلیٰ حکام اسلام پور میں ٹرانسفارمر لگانے کیلئے فوری اقدامات اٹھائیں تاہ عوامی مشکلات میں کمی آسکے۔
489 total views, no views today


