سوات (وقار سواتی سے ) سنٹر فار سوشل ایجوکیشن اینڈ ڈویلپمنٹ (سی ایس ای ڈی) اور اہنگ (سب کا پاکستان )کے زیر اہتمام مذہبی ہم آہنگی اور امن کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد‘ سیمینار میں مذہبی‘سماجی اور سیاسی رہنماؤں اور اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد میں شرکت‘ تقریب میں شعراء نے اپنے اشعار اور کلام سنا کر محفل کو چار چاند لگا دئیے‘ تفصیلات کے مطابق سوات ریجنسی ہوٹل میں سنٹر فار سوشل ایجوکیشن اینڈ ڈویلپمنٹ ( سی ایس ای ڈی) کے زیر اہتمام آہنگ کے نام سے مذہبی ہم آہنگی اور امن کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا ‘ سیمینار میں مذہبی ‘ اقلیتی اور سیاسی و سماجی حلقوں کے ساتھ ساتھ شعراء کرام نے بڑی تعداد میں شرکت کی‘ سیمینار کے مہمان خصوصی ضلعی نائب ناظم اعلیٰ اور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء عبدالجبار خان تھے‘ سیمینار میں سوات امن جرگہ کے سربراہ انعام الرحمن خان‘ اے این پی کے رہنماء خواجہ محمد خان‘ مفتی محمد اسحاق ‘ ڈاکٹر امیر فیاض خان ‘فضل حمید خان‘ سکندر خان (سی ایس ای ڈی )‘علمائے کرام ‘ اساتذہ‘ عوامی نمائندوں اور اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی‘ تقریب میں ہر مذہب کے نمائندے شریک تھے‘ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی نائب ناظم اعلیٰ عبدالجبار خان نے کہا کہ ہمیں امن وامان کے قیام کیلئے اتفاق و اتحاد سے رہنا ہوگا‘ انہوں نے کہا کہ مذہبی ہم آہنگی علاقے کے امن کیلئے سب سے اولین شرط ہے‘ انہوں نے کہا کہ سوات اس بابت خوش قسمت خطہ ہے کہ یہاں پر رہنے والے تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے ایک دوسرے کے مذہبی اور انسانی حقوق کے تحفظ کا خیال رکھتے ہیں‘ انہوں نے کہا کہ سوات کے عوام نے ہر قسم کے حالات کا سامنا کیا ہے اور ایسے میں مذہبی ہم آہنگی بارے تقاریب کا انعقاد ایک خوش آئند اقدام ہے‘ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو ایک دوسرے کو برداشت کرنا ہوگا‘ کیونکہ برداشت سے ہی معاشرے میں امن قائم رہتا ہے‘ انہوں نے کہا کہ سکھ ‘ ہندو‘ عیسائی اور مسلمان یہ سب پاکستان کے شہری ہے اور سب کو برابر کے حقوق حاصل ہے انہوں نے کہا کہ اقلیتی برادری ہمارے بھائی ہے اور اُن کے حقوق کا تحفظ اور معاشرے میں اُن کے کردار سے کوئی بھی انکار نہیں کرسکتا‘ تقریب کے آخر میں سی ایس ای ڈی کے عہدیداروں نے تقریب کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور سیمینار کی کامیابی پر سب کو خراج تحسین پیش کیا ۔
1,588 total views, no views today



