سوات (سوات نیوزڈاٹ کام)ممتا ز عالم دین شیخ القرآن مولانا مسیح گل بخاری نے کہا کہ حضور ؐ نے امت کوغالب دین چھوڑا ہے ۔دینی اسلام ایک مکمل نظام حیات ہے ۔جماعت اسلامی ہی عقیدہ ختم نبوتﷺ اور ناموس رسالت ﷺ کی محافظ اور پاسبان ہے۔ حکمرانوں نے مغربی آقاؤں کو خوش کرنے کے لئے عقیدہ ختم نبوت ﷺمیں ترمیم کی کوشش کی۔ جماعت اسلامی نے اس کوشش کوناکام بنادی۔ملک کے تمام مسائل کا حل اسلام نظام میں ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کبل میں سیر ت النبی ؐ کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے کیا ۔ کانفرنس سے امیرجماعت اسلامی ضلع سوات محمدامین ، نائب امیر ضلع حافظ اسراراحمد ، تحصیل ناظم کبل حاجی رحمت علی ، ثناء اللہ فاروقی ، ڈاکٹر عبید اللہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ مقررین نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں خلافت راشدہ اور نظام مصطفی ﷺ کے قیام کے لئے کوشاں ہے۔ پاکستان خلافت راشدہ کے نظام کے لئے بنا تھا، لیکن ستر سال سے اس ملک میں اسلامی نظام نافذ نہ ہوسکا۔ جماعت اسلامی اقتدار میں آکر ملک کو اسلامی اور فلاحی ریاست بنائیں گے۔
2,294 total views, no views today