مٹہ (سوات نیوزڈاٹ کام )مٹہ پریس کلب اپر سوات کے سالانہ الیکشن کیلئے کا غذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل جنرل سیکرٹری کے عہدے پر رحیم خان بلامقابلہ کامیاب انکے مقابلے میں کسی نے کاغذات جمع نہیں چیرمین اور فنانس سیکرٹری کے عہدوں پر ون ٹو ون مقابلہ ہوگی امیدواروں کو 20 دسمبر پر انتخابی نشانات دیئے جایئنگے تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مٹہ پریس کلب اپر سوات کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت عبوری چیرمین خائستہ باچا منعقد ہوا جس میں عظمت علی خان اور بہارعلی نے بھی شرکت کی اجلاس میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی بعد سالانہ الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کا اعلان کیا گیا جس مٹہ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری کے عہدے پر رحیم خان جس کے مقابلے میں کسی نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کی تھی انکو بلامقابلہ مٹہ پریس کلب کا جنرل سیکرٹری مقرر ہونے کا اعلان کیا اور مبارکباد دی جبکہ دیگر امیدواروں میں چیرمین کے عہدے پر نورالہادی اور نوید اختر کے درمیان جبکہ فنانس سیکرٹری کے عہدے پر عطاء اللہ اور عابد علی کے درمیان مقابلہ ہوگی اجلاس میں امیدواروں سے اپیل کی گئی کہ وہ 20دسمبربوقت دس بجے کو مٹہ پریس کلب اکر اپنے انتخابی نشانات اصول کریں۔
1,941 total views, no views today



