سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)امیر جماعت اسلامی ضلع سوات سابق ایم پی اے محمدامین نے کہا کہ تعلیمی درجہ بندی میں ضلع سوات کا 86نواں نمبر المیہ ہے ۔موجودہ حکومتوں نے ضلع سوات کو تعلیم کے میدان میں پیچھے دھکیل دیا ہے ۔سوات یونیورسٹی وائس چانسلر سے محروم اور مسائل کا شکا ر ہے ۔تعلیمی پسماندگی سے نوجوان نسل پر تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے تعلیمی درجہ بندی سروے رپورٹ کی ردعمل میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع سوات کے عوام کو چاہئے کہ وہ اپنی نوجوان نسل کی فکر کریں ۔خالی خولی نعروں سے بہلانے والی قیادت سے اپنی آپ کو بجائے ۔ قوم کے روشن مستقل تعلیمی ترقی میں مضمر ہے ۔
1,308 total views, 2 views today
Comments