بریکوٹ(ریاض احمدسے )بریکوٹ بازار میں تاجر برادری نے امریکی صدر ٹرمپ کے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالخلاقہ کے اعلان کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے ٹرمپ کا پتلا نذر آتش کرتے ہوئے مظاہرین نے غم و غصے کے علاوہ شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے امریکہ مردہ باد کے نعروں سے بریکوٹ بازار گونج اٹھا۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح تاجر برادری نے فسلطین کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے شہید تاج ملوک چوک میں شدید احتجاجی مظاہرہ کیا ۔اس موقع پر بریکوٹ بازار صدر معراج الدین تنہا،تحصیل کونسلر فضل اکبر خان ،محمد شیر علی خان ،جمشید،رضا خان ،یعقوب خان ،اسرار خان کے علاوہ دیگر نے تقاریر کرتے ہوئے کہاکہ ٹرمپ نے جو اعلان کیا ہے تمام مسلمہ امہ کی دل آزاری کی ۔اس وقت تمام مسلم ممالک یک جہتی اور اتفا ق واتحاد کا مظاہرہ کریں کیونکہ عالم کفر اس وقت اسلام اور مسلمانوں کے خلاف متحد ہو کر مسلمانوں کو ظلم کا نشانہ بنا رہے ہیں ۔بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول ہے اور اس کی حفاظت تمام مسلمانوں کی دینی فریضہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ ٹرمپ نے پوری دنیا کو یرغمال بنا کر بدامنی پھیلا رہی ہے ۔مگر تاریخ گواہ ہے کہ مسلمانوں کے خلاف کفر نے کھبی کامیابی حاصل نہیں کی ہے ۔بعد میں مشتعل مظاہرین نے ٹرمپ کے پتلے پر لاتوں اور مکوں کی بارش
1,500 total views, 2 views today