سوات، صوبہ کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع سوات میں بھی پٹواریوں اور قانون گوئیاں کی ہڑتال کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ پٹواریوں نے اپنے مطالبات کے حق میں 13 جون سے ہڑتال کر رکھی ہے جس کی وجہ سے سوات میں اراضیات کے انتقالات ، خرید و فروخت اور دیگر معاملات کے حوالے سے عام لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ادھر پٹواریوں نے اپنے مطالبات کے منوانے تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کر چکے ہیں
تاہم سوات میں اس صورتحال کے باعث اراضیات کے انتقالات اور دیگر کام جو کہ ان پٹواریوں سے وابستہ ہیں معطل ہو کر رہ گیا ہے اور ان کے ہڑتال کے باعث اب وہ لوگ جن کے معاملات ان سے وابستہ ہیں سر پکڑ کر بیٹھ گئے ہیں عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹواریوں کا مسئلہ حل کرکے لوگوں کو پریشانیوں سے نجات دلائیں ۔
375 total views, no views today


