سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)ممتاز سماجی شخصیت حاجی بخت امین کریمی جماعت اسلامی کی طرف سے صوبائی حلقہ پی کے 85کے لئے امیدوار نامزد۔نامزدگی کا اعلان امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا مشتاق احمد خان نے ادارہ الخدمت مینگورہ میں منعقدہ اہم اجلاس میں کیا ۔ اجلاس میں امیرجماعت اسلامی ضلع سوات محمدامین ، تحصیل ناظم بحرین حبیب اللہ ثاقب، زونل امیر حاجی محمداسحاق سمیت جماعت اسلامی پی کے 85کے دیگر اہم رہنما شریک تھے ۔یاد رہے کہ 2013الیکشن میں بھی حاجی بخت امین کریمی اسی حلقے سے جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار تھے ۔
1,926 total views, 2 views today
Comments