سوات (سوات نیوزڈاٹ کام)ڈپٹی کمشنر سوات عامر آفاق نے کہا ہے کہ اساتذہ پر بچوں کی تعلیم و تربیت اور تعلیم کے فروغ کیلے ذمہ داریاں کہیں زیادہ عائد ہوتی ہیں ، صوبائی حکومت کی جانب سے بہترین کارکردگی پر سکولوں کے پرنسپلز اور اساتذہ کو انعامات کی فراہمی اہم اقدام ہے ، اساتذہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بچوں کی تعلیم کیلئے بروئے کار لائیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں گورنمنٹ ہائی سکول شگئی میں سکولوں کے پرنسپلز اور اساتذہ کو ایک لاکھ اور 50ہزار روپے کی چیک دینے کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر اے ڈی سی سوات محمد طاہر خان ، ڈی ای او نواب علی خان ، سابق ڈی ای او محمد امین ، ایپکا سوات کے صدر علی رحمن اور دیگر نے بھی خطاب کیا ، تقریب میں ڈی سی عامر آفاق ، ڈی ای او نواب علی اور دیگر نے پرنسپلز اور اساتذہ میں ایک لاکھ اور 50ہزار روپے کے الگ الگ چیک تقسیم کئے ، جبکہ ڈی سی عامر آفاق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتی ، والدین ، آساتذہ اور یگر تمام طبقات کو بچوں کی تعلیم و تربیت کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا ، انہوں نے کہا کہ سکولوں میں بہتر کارکردگی پر اساتذہ اور انکے سربراہان کی بھر پور حوصلہ افزائی کی جائیگی ۔
2,238 total views, 4 views today