سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) محکمہ سوئی گیس کے ایریا انچارج آج تحفظ صارفین کے عدالت میں تو ہین عدالت کے مقدمہ میں پیش ہوئے ہیں اور تحفظ صارفین کے عدالت نے محکمہ سوئی گیس کے انچارج کو 2دسمبر 2017 کے تاریخ پیشی مقرر اور جواب درخواست جمع کرنے کو کہا ہے ، اس موقع پر درخواست گزار ڈاکٹر خالد محمود خالد گوجر بھی موجودتھے ، عدالتی پیشی کے بعد عدالت کے باہر مینگورہ ، گل کدہ ، سیدو شریف سے آئے ہوئے پڑی تعداد یں لوگوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوئی گیس کے استعمال کرنے پر پہلا حق آئین اور قانون کے مطابق عوام کا ہے اور اس سلسلے میں پیچھلے سال عدالت عالیہ نے عوام کے حق میں فیصلہ دیا تھا کہ آئندہ کے لئے گیس کی لوڈ شیڈنگ اور لو پریشر کا مسئلہ پیک نہ کریں ، آج ہم دوبارہ مجبور ہوکر تحفظ صارفین کے عدالت میں توہین عدالت کا مقدمہ درج کیا تھا ، آج عدالت نے محکمہ سوئی گیس کو 2دسمبر تک جواب درخواست جمع کرنے کا حکم دیا ہے ، اس موقع پر امیر زیب شہریار ، راحت علی ، فقیر محمد ، عطاء اللہ ، شکیل ، انعام اللہ ، تاج خان ، سید برہان علی شاہ ، آمجد علی ، کشور علی ، عبدالعلی آشنا سمیت سینکڑوں کے بعداد میں منتخب بلدیاتی ممبران کے علاوہ علاقے کے معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
2,252 total views, 2 views today