سوات(خورشید علی )سوات یونیورسٹی کیلئے مستقل وی سی کی تعیناتی کا اعلان کردیا گیا، گورنر خیبر پختونخوا نے ممتاز ماہر تعلیم ڈاکٹر جمال ختک کو سوات یونیورسٹی کیلئے مستقل وائس چانسلر تعینات کردیا ہے، باقاعدہ نوٹفیکیشن جاری کردی گئی ، ذرائع کے مطابق کچھ روز قبل ممبر قومی اسمبلی اور سوات کے رائل فیملی سے تعلق رکھنے والے مسرت احمد زیب نے گورنر خیبر پختونخوا سے ملاقات کی تھی ، جس میں یونیورسٹی اف سوا ت کیلئے مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی پر بات چیت ہوئی تھی ، جس میں گورنر نے ایم این اے مسرت احمد زیب کو جلد وائس چانسلر تعیناتی کی یقین دہانی کرادی تھی، جس کے بعد گورنر نے ممتاز ماہر تعلیم ڈاکٹر جمال خٹک کو سوات یونیورسٹی کیلئے مستقل وائس چانسلر نامزد کردیا ہے، جو بہت جلد اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے، اس سے قبل یونیورسٹی اف سوا ت کے طلبائ نے بھی مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی کیلئے احتجاج بھی ریکارڈ کیا تھا، واضح رہے کہ نو ماہ تک یونیورسٹی کا وی سی نہ ہونے کی وجہ سے یونیورسٹی تباہی کی طرف گامزن تھی اور بہت سارے مسائل روز بروز بڑھتے جارہے تھے، اب امید کی جارہی ہے کہ سوات یونیورسٹی دوبارہ اپنی جگہ واپس لیں لیگی ۔
2,366 total views, no views today



