سوات(ساجد خان سے )مہذب شہری ، منظم ٹریفک مہم کا آغاز کرتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن (ر) واحد محمود نے سوات کے عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات پہنچانے کی خاطر ٹریفک ایجوکیشن ،روڈ سیفٹی اینڈ ویجیلنس موبائل یونٹ متعارف کروادیا گیا ۔جس باقاعدہ طور افتتاح مینگورہ بائی پاس روڈ پرکیا ، عوام کو آگاہ کرنے کے لئے ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں پولیس افسران کے علاوہ علاقہ معزیزین ، اور سوات کے غیور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن ریٹائرڈ واحد محمود ( PSP) نے سوات کی تاریخ میں پہلی بار ٹریفک ایجوکیشن ،روڈ سیفٹی اینڈ ویجیلنس موبائل یونٹ کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ٹریفک ایجوکیشن ،روڈ سیفٹی اینڈ ویجیلنس موبائل یونٹ عوام کے سہولت کے لئے ہر وقت اور ہر جگہ میسر ہوگی، جس میں عوام کو ٹریفک قوانین سکھانے کے لئے Traffic DJسسٹم ،اور ٹریفک قوانین کے آگاہی مہم کے لئے مختلف مقامات اور مختلف پوانٹس پر روڈ سیفٹی Awareness ریکارڈنگ چلائے جائے گی جس سے لوگوں میں شعور آئے گا اور ایکسیڈنٹ حادثات بہت کم ہونگے جس سے روڈوں پر ٹریفک بلا کسی رکاوٹ کے رواں دواں رہے گی اور عوام کو سہولت میسر ہوگی’’مہذب شہری۔۔منظم ٹریفک‘‘ مہم میں جن چیزوں کو ہیڈ لائن کیا ہے موبائل وائیلیشن، ہیلمٹ اورسیٹ بیلٹ کا استعمال، غلط پارکنگ، اُورلوڈنگ، ون وہیلنگ ،18سال سے کم عمر حضرات کے ڈرائیونگ پر پابندی ، بغیر لائسنس کے گاڑی چلانے، اور اشاروں کے بارے میں سمجھایا جائے گا ،اور ساتھ ہی لوگوں کو آگاہ کرنے کے لئے مختلف قسم کے پمفلٹ، کتابچے اور بروشر تقسیم کئے جائینگے۔
ڈی پی اُو سوات کیپٹن (ر) واحد محمود نے اس موقع پر کہا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے سے پولیس اور عوام میں فاصلے سمٹ کر نہ ہونے کے برابر رہ گئے ہیں۔ علاقے معززین نے اس اچھی قدم کااعزاز ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن (ر) واحد محمود کے نام کیا اور کہا کہ سوات کے عوا م پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہر وقت ہر گھڑی ہر مشکل میں پولیس کے ساتھ دینگے ۔انھوں نے مزید کہا کہ سوات پولیس کا عوامی خدمت کی طرف ایک اور انقلابی قدم اٹھانا نہایت ہی خوش آئند اقدام ہے ۔ضلعی پولیس سربراہ نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخواہ پولیس اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بدولت ایک الگ پہچان رکھتی ہے اور عوام کو سہولیات پہنچانا پولیس کا نصب العین ہے ،ہم پولیس تھانہ جات کو عوامی فلاحی مراکز بنائے گے ۔جہاں پر تما م شہری بلاخوف و ججک آپنے مسائل کے حل کے لیے رابطہ کر سکے گے۔ضلعی پولیس سربراہ نے لوگوں میں ’’مہذب شہری ، منظم ٹریفک مہم ‘‘کے حوالے سے روڈ سیفٹی کے کتابچے ، پمفلٹ اور بروشر تقسیم کئے اور اُمید کی کے سوات کے عوام ٹریفک کے بہتری کے لئے ٹریفک وارڈن پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی، غلط پارکنگ، بغیر لائسنس ڈرائیونگ، اوور لوڈنگ سے اجتناب کرینگے اور آخر میں ضلعی پولیس سربراہ نے سوات کو ٹریفک کے مسائل سے پاک رکھ کر سوات کو جنت نظیر وادی بنانے کا عزم کیا اور سوات پولیس کو عوام دوست پولیس مخاطب کیا ۔
1,788 total views, 4 views today