اسلام آباد: ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف احتساب عدالت کی کارروائی روکنے کا حکم دے دیا ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈویژن بنچ کے جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اسحاق ڈار کی احتساب عدالت کا فیصلہ چیلنج کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل قوسین فیصل مفتی اور نیب پراسیکیوٹر عدالت میں پیش ہوئے۔
جسٹس اطہر من اللہ نے پراسیکیوٹر نیب عمران شفیق سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس 2 آپشنز ہیں، ایک آپشن یہ ہے کہ اشتہاری قرار دینے کا حکم کالعدم قرار دیکر 30 دن میں کارروائی مکمل کرنے کا حکم دیں، دوسرا آپشن ہے کہ آئندہ سماعت تک احتساب عدالت کی کارروائی کو روک دیا جائے، آپ کس آپشن کے ساتھ جانا چاہیں گے، پراسیکیوٹر نیب عمران شفیق نے کہا کہ ایسی صورت میں دوسرے آپشن کے ساتھ جانا چاہوں گا۔
جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ وہ رپورٹ دکھائیں جو آپ نے تصدیق کرائی ہے، پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ دفتر خارجہ کے ذریعے رپورٹ بھجوائی تھی جس پر ابھی تک جواب نہیں آیا۔
عدالت نے استفسار کیا کہ ملزم کو اشتہاری قرار دینے کے لیے صرف 10 دن کا وقت کیوں دیا گیا، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ عدالت اشتہاری قرار دینے کے لیے 30 دن سے کم وقت کیسے دے سکتی ہے اور ضابطہ فوجداری کے تحت30 دن کی مہلت دیے بغیر کیسے اشتہاری قرار دیا جا سکتا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : نیب نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جائیداد کی خر
2,074 total views, 2 views today