سوات(سوات نیوزڈاٹ کام) ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن صوبہ خیبرپختونخوا امداد اللہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت صحافیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے مخلصانہ اقدامات اٹھارہی ہیں اوراس مقصد کیلئے دستیاب وسائل بروئے کارلائی جارہی ہیں صحافیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے سنجیدگی سے اقدامات اٹھارہے ہیں اوراس حوالے سے حکومت خیبرپختونخوا پرعزم ہے صحافیوں کو اپنا قلم ملک کے بہتری اورمثبت انداز میں استعمال کرناچاہئے ، تاکہ معاشرتی ناہمواریاں ختم ہوسکیں ان خیالات کااظہار انہوں نے دفتر انفارمیشن پشاور میں سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزادعالم ،چکدرہ پریس کلب کے صدر شاہ فیصل افغان اورڈی آئی خان پریس کلب کے صدر احمد کامرانی سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ا س موقع پر انہوں نے سوات پریس کلب کے چیئرمین کو 20لاکھ روپے کاچیک بھی حوالہ کیاانہوں نے کہا کہ صحافیوں کی فلاح وبہبود کیلئے صوبائی حکومت انتہائی سنجیدہ ہے اوراس مقصد کیلئے تمام تر وسائل بروئے کارلائی جارہی ہیں انہوں نے کہا کہ معاشرتی ناہمواریوں کیخلاف اورمسائل اجاگرکرنے کیلئے صحافیوں کواپناقلم مثبت انداز میں استعمال کرناہوگا۔ صحافیوں کے فرائض میں ہے کہ وہ حکومت کو اُن مسائل کی نشاندہی کریں جو حکومتی آنکھوں سے اوجھل ہو۔انہوں نے کہا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اورہمیں حرمت قلم کے تقدس کا پوراپورا خیال رکھناچاہئے۔
1,806 total views, 2 views today