سوات (سوات نیوزڈاٹ کام )ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن(ر)واحد محمود (PSP )کی خصوصی احکامات پر جاوید اقبال شہید پولیس لائن کبل میں ضلعی پولیس کے تعاون سے ’’پہلا بیڈ مینٹن ٹورنمنٹ 2017 ڈسٹرکٹ پولیس سوات ‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔بیڈ مینٹن ٹورنمنٹ جاوید اقبال شہید پولیس لائن تمام سرکلوں کے ٹیموں نے حصہ لیا ۔بیڈ مینٹن ٹورنامنٹ کا فائنل میچ جاوید اقبال شہید پولیس لائن اورڈی پی اُو آفس سوات کے درمیان کھیلا گیا جو کہ انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد اختتام پذیر ہوڈی پی او سوات کے ٹیم نے فائنل میچ میں بہترین پرفرفارمنس دے کر ونرٹائیٹل ا پنے نام کر لیا۔مہمان خصوصی DPOسوات کیپٹن(ر)واحد محمود (PSP )نے جیتنے والے ٹیم اور رنراپ ٹیم کو انعامات دیتے ہوئے جوانوں کی محنت اور لگن عمدہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ نوجوان وطن عزیز کے آنے والے مستقبل کو روشن کرنے کے صلاحیت رکھتے ہو ۔ملک کی بھاگ دوڑ اور ترقی و استحکام ہمارے اسلاف کی عظیم قربانیوں کے بعد اب آپ لوگوں کے ہاتھوں میں ہے۔وطن عزیز کی ترقی، بقا ،سا لمیت اور تحفظ کی خاطر آپ لوگوں کو دن رات محنت اور آپنی پوری صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔تا کہ ہمارا پیارا ملک اقوام عالم میں ترقی کی دوڑ میں ہر میدان میں، چاہے تعلیم کے لحاظ سے ہو یا سپورٹس کے لحاظ سے آگے ہی آگے بڑھ سکیں ،کھیلوں کود کی مثبت سرگرمیوں سے ہی آپ لوگوں میں برداشت اور صبر کا مادہ پیدا ہوتا ہے ۔ صحت مند سرگرمیوں سے ہی آپ لوگ ایک صحت مند اور مفید شہری بن کر وطن عزیز کے ترقی میں اہم کرداد ادا کر سکتے ہیں۔ موجودہ حالات میں پولیس فورس کو ایک غیر روایتی اور پیچیدہ حالات کا سامنا ہے ۔آپ لوگ آپنی بہترین، پروفیشنل صلاحیتوں اور جزبے کے بدولت ہی ان عصر حاضر کے موجودہ درپیش چیلنجز سے بہ آحسن طریقہ سے عہدہ برآہ ہو سکتے ہو اور پولیس جوانوں کو کھیل کود میں بھر پور حصہ لینے کو کہا تاکہ پولیس نوجوان وطن عزیز کے حفاظت کے ساتھ ساتھ کھیل کود کے میدان میں بھی اپنانام روشن کریں۔
1,595 total views, 2 views today