سوات(خورشید علی)ڈائریکٹر یوتھ افیئرز خیبر پختونخوا اسفندیارخٹک اور اے سی بابوزئی شہاب احمد خان نے کہا ہے کہ نو جوانوں کی مثبت سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرنا وقت کا اہم ترین تقاضا ہے، اس سے نہ صرف ان کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوگا بلکہ نوجوان نسل میں اگاہی اور شعور بھی بیدار ہو جائیگا، اینی ویٹیویوتھ ایوارڈز قابل تحسین اقدام ہے، یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ اور ضلعی انتظامیہ ہر ممکن حد تک اس کی سپورٹ کریگے، ان خیالات کااظہار انہوں نے اینی ویٹیو یوتھ ایوارڈز 2017 کی لوگو کی تقریب رونمائی کے موقع پر ڈی سی افس میں کہی ، اس موقع پر اینی ویٹیو یوتھ ایوارڈز منعقد کرنے والے اینی ویٹیو یوتھ فورم کے سربراہ ڈاکٹر جواد نے تعارفی سیشن کیا، جبکہ بلاول ابرار نے ایوارڈز کے متعلق تفصیلی بریفنگ ڈائریکٹر یوتھ افئیرز خیبر پختونخوا اسفنیدیا ر اور اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی شہاب محمدخان کودی، اس موقع پر ڈاکٹر جواد نے کہا کہ اٹھ کٹیگریز پر مشتمل یہ ایوارڈز ہونگے جس کیلئے 1167 درخواستیں موصول ہو گئیں ہیں، جن پر جیوری فیصلہ کرینگے، انہوں نے کہا کہ یہ ایوارڈز ملک کے سب سے بڑے یوتھ ایوارڈز ہونگے، جس کیلئے ملک بھر سے سیاسی ، سماجی ، فلاحی شخصیات ائیں گے، انہوں نے کہا کہ یہ ایوارڈز ودودیہ ہال میں 30 دسمبر 2017 کو منعقد کئے جائین گے، ڈائریکٹر یوتھ افیئرز اسفندیار خٹک اور اے سی بابوزئی شہاب احمد خان نے کہا کہ نوجوانوں کیلئے اس قسم کی سرگرمیوں میں شرکت بہت ضروری ہے، اس سے ان کو اگے بڑھنے اور تعمیری سوچ پیدا کرنے کیلئے حوصلہ بڑھے گا، انہوں نے کہا کہ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ اور ضلعی انتظامیہ اس کو بھر پورسپورٹ کریگی
1,589 total views, no views today



