سوات (سوات نیوزڈاٹ کام)صوبہ خیبر پختونخوا کے دیگر ضلعوں کی طرح ضلع سوات کے مختلف تحصیلوں میں ضمنی الیکشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں کثیر تعداد میں نوجوانوں نے حصہ لیا، تفصیلات کے مطابق تحصیل بریکوٹ کے ویلج کونسل کوٹہ شرقی میں ضمنی انتخابات ہوئے جس میں کثیر تعدا د میں لوگوں نے اپنی حق رائے دہی کا استعمال کیا، الیکشن صبح نو بجے شروع ہو ا، جو دوپہر چار بجے تک جاری رہا، الیکشن نتائج کے مطابق عادل بیگ نے سب سے زیادہ 515 ووٹ حاصل کئے اسی طرح پی ٹی ائی کے سپورٹر محمد شاہ نے 480 ۔ حبیب اللہ نے 501 اور محمد زرین نے 261 ووٹ حاصل کئے ، اس ویلج کونسل میں ٹوٹل ووٹروں کی تعداد 6000 سے زائد ہے ۔پولنگ پرامن طریقے سے ہوئی اور اس میں کثیر تعداد میں عوام نے اپنے ووٹ پول کئے ۔
اسی طرح تحصیل چارباغ میں یونین کونسل چارباغ ون کے انتخابات ہوئے ، جس میں تحریک انصاف کے سپورٹر لطیف شاہ نے 463 ووٹ حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی، اسی طرح رحیم خان نے 321 ووٹ لیکر دوسری اور اے این پی کے سپورٹر نے 308 ووٹ لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔
تحصیل کبل کے علاقہ گاؤں گالوچ میں بھی انتخابات ہوئے جس میں پہلی پوزیشن ازاد امیدوار حبیب اللہ نے 642 ووٹ حاصل کرکے لی، اسی طرح اقبال بلند تحریک انصاف کے سپورٹر 464 نے حاصل کی ، جبکہ اس یونین کونسل کے رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 6000 سے زائد تھی ۔
تحصیل بابوزئی میں بھی ویلج کونسل کے ضمنی انتخابات کرائے گئے ، سیدوشریف کے الیکشن میں ممبر صوبائی اسمبلی کے حمایت یافتہ امیدوار حضرت علی نے کامیابی حاصل کرلی ہے جبکہ انصاف یوتھ ونگ کے امیدوار سیف الدین رنر اپ رہے ۔
1,989 total views, no views today



