سوات(سوات نیوزڈاٹ کام) عوامی نیشنل پارٹی سوات کے جنرل سیکرٹری اورنامزدامیدوار برائے پی کے 83رحمت علی خان نے کہا ہے کہ سوات کے ترقی اور خوشحالی میں تحریک انصاف بڑی رکاوٹ ہے، سوات سے تعلق رکھنے والے ممبران اسمبلی ذاتی مفادات کے حصول میں ایک دوسرے سے سبقت حاصل کرنے کی دوڑ میں شریک ہیں، اے این پی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کو ختم کررہاہے کرش مشینوں کی بندش اور کٹ گاڑیوں پرپابندی لگاناتحریک انصاف کے کارنامے ہیں، میرٹ کارٹ لگانے والوں نے میرٹ کی دھجیاں اڑادی ہے ، ضمنی بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کی بدترین شکست عام انتخابات کے حوالے سے ایک جھلک ہے، ان خیالات کااظہار انہوں نے شاہی بازار کانجومیں ایک شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر حکمران جماعتوں تحریک انصاف، ن لیگ اورجماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے اہم سیاسی خاندانوں نے اے این پی میں شمولیت کااعلان کیا، جن میں کریم اللہ ، حبیب اللہ ، افتخارعلی، فرید خان، دواخان، اخترعلی، آصف خان، ابرار خان، سلمان خان ، عارف ، سیاب، شوکت ، عبدالرشید، نجیب اللہ ، ناصرعلی، شفیع اللہ ، سجاد ، فہدنعیم، قریب اللہ اوران کے سیکڑوں ساتھی شامل ہیں، جلسے سے قومی اسمبلی کیلئے امیدوار شیرشاہ خان ، ذہین خان، ملک رحمت علی خان، ملک فیاض خان ، سعید یوسفزئی ، کریم اللہ اوردیگر نے بھی خطاب کیا۔ جبکہ اس موقع پر رحمت علی خان اوردیگر نے اے این پی میں شمولیت اختیارکرنیوالوں کو سرخ ٹوپیاں پہنائیں اوران کے رہائشگاہ پر پرچم کشائی بھی کی۔رحمت علی خان نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی ناقص اورپختون دشمن کارکردگی کودیکھ کرعوام ان سے بدظن ہوچکے ہیں اور اب وہ اے این پی کے پرچم تلے متحدہورہے ہیں، کیونکہ پختونوں کی اے این پی کے پرچم تلے متحدہوناہی ایک بڑے تبدیلی کے شروعات ہیں، انہوں نے کہا کہ پختونوں کے وسائل ذاتی مقاصد اور تخت لاہور وتخت اسلام آباد کے حصول کیلئے استعمال کی جارہی ہے ، انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے دوراقتدار میں سوات کیلئے جتنے بھی ترقیاتی منصوبے منظور کئے تھے انصاف والوں نے ان منصوبوں کو ختم کردئیے ہیں انہوں نے کہا کہ نیازی صاحب کو پختونوں کے حقوق اورمسائل سے کوئی سروکارنہیں وہ توپنجاب کے تحفظ اوربقاء کی جنگ لڑرہے ہے چارمہینوں تک ذاتی اغراض ومقاصد کیلئے دھرنادینے والوں نے پختونوں کیلئے ایک ان کیلئے دھرنادینا ہی گوارا نہیں کیا انہوں نے کہا کہ سوات کی ترقی اورعوام کی خوشحالی کی راہ میں سوات سے تعلق رکھنے والے ممبران اسمبلی میں سے بڑے رکاوٹ ہے اگر ان رکاوٹوں کوعبورکرنامقصود ہے توپھر عوام کو آئندہ الیکشن میں اے این پی اورپختونوں کی یہ واحد نمائندہ جماعت کاساتھ دیناہوگا۔
1,490 total views, no views today



