سوات(ساجد خان سے )یونیورسٹی آف سوات کانجو کیمپس میں Peace building and responsibilities of youth/ awareness of social media پرایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں یونیوسٹی میں زیر تعلیم نوجوانوں اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے پروفیسرز نے بھر پور شرکت کی۔ ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن(ر)واحدمحمود(پی ایس پی ) نے سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل سوات میں امن برقرار رکھنے کے لئے اپنی ذمہ داری ادا کرنا ہوگی کیونکہ نوجوان بہترین تعلیم و تربیت حاصل کرکے زندگی کے مختلف شعبوں میں اپنے ملک کا نام روشن کرینگے۔ ضلعی پولیس سربراہ نے نوجوان نسل کو منشیات جیسے لعنت سے بچنے کی تاکید کی اور اُمید کی کہ نوجوان نسل نہ صرف اپنے آپ کو بلکہ اپنے ارد گرد ماحول، اپنے گاؤں، اپنے شہر اور اپنے محلوں کو بھی منشیات جیسے لعنت سے پاک رکھے گے اور پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرینگے ۔ ضلعی پولیس سربراہ نے کہا کہ آج کل طالب علم سیگریٹ نوشی اور دیگر نشہ آور اشیاء کو اپنا معمول بنا چکے ہیں جو کہ ان نوجوان، روشن ستاروں کے روشن مستقبل کو تاریکی کے طرف لے جارہے ہیں ان سے اپنے آپ کو ، اپنے دوستوں کو اور اپنے سکول ، کالج، اور یونیورسٹی کو بچانا ہوگا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن(ر)واحدمحمود(پی ایس پی)نے کہا کہ ہم نے خود گورنمنٹ سکول سے تعلیمی کیرئیر کی شروعات کی اور آج الحمد للہ والدین کی دعاؤں اور سخت محنت و جدوجہد کی بدولت زندگی میں نمایاں مقام حاصل کیا۔آپ لوگ آپنی پوری توجہ اور ایمانداری و محنت کیساتھ آپنی پڑھائی کرتے ہوئے زندگی کے میدان میں آگے ہی آگے بڑھتے جائے۔آپ لوگ آپنے والدین اور اساتذہ کرام کا خیال رکھیں اور ان کی دعائیں ضرور ساتھ لیں کیونکہ والدین کی دعائیں ہی آپ کی عملی زندگی میں مشعل راہ ہوں گی۔جس سے نہ صرف آپ زندگی بلکہ آخرت میں بھی سرخرو ہونگے۔ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن (ر) واحد محمود (PSP) نے سیکورٹی کے حوالے سے کہا کہ ہم سب کو مل کر اپنے سکول ، کالج اور یونیورسٹی کے سیکورٹی کا خیال رکھنا ہوگا کیونکہ یونیورسٹی ایک ماحول ایک گھر جیسا ماحول ہوتا ہے جس میں سارے دوست ایک دوسرے کے ساتھ گھر سے بھی زیادہ وقت گزارتے ہیں، اور اپنے گھر اور علاقے کا خیال رکھنا ہماری اولین ذمہ داری ہے اسی طرح ہمیں اپنے یونیورسٹی کے سیکورٹی کا بھی خیال رکھنا ہوگا اور کسی بھی اجنبی یا مشکوک شخص کو دیکھ کر فوراً 0346-111-9304پر بذریعہ میسج یا واٹس ایپ اطلاع دے کر اپنا فرض ادا کرنا ہوگا تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بروقت نمٹایا جا سکے ۔ضلعی پولیس سربراہ نے کہا کہ ہم سٹوڈنٹس پیس کونسل کے نام سے یونیورسٹی اور کالج لیول پر ایک تنظیم بنائے گے جس سے طالب علموں کے مسائل کو حل کئے جائینگے اور ایک دوسرے سے رابطے میں رہے گے تاکہ یونیورسٹیوں اور کالجوں کے لیول پر منشیات کی روک تھام کیا جاسکے۔یونیورسٹی کے طالب علموں، پروفیسرز اور تمام شعبہ جات کے نمائندوں نے ضلعی پولیس سربراہ کے اس اقدا م کو بہت سراہا اور اور یقین دلائی کہ ہم سب اپنے ملک و قوم کے خاطر اپنے بچوں، اور بڑوں کو منشیات سے روکنے کے لئے پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرینگے ۔
1,584 total views, 2 views today