سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) ضلع ناظم سوات محمدعلی شاہ خان اور ن لیگ کے ضلعی کونسلر ارشادخان نے کہا ہے کہ اس بار وزارت اعلیٰ کاتاج انجینئرامیرمقام کے سرسجے گا، تحریک انصاف کی حکومت مکمل طورپرناکام ہوچکی ہے ، عوام نے ن لیگ پرتوجہ مرکوز کررکھی ہے اور ن لیگ برسراقتدارآکر صوبہ خیبرپختونخوا کو بحرانی کیفیت سے نکال دے گی ، کوئی بھی گھرسوئی گیس سہولت سے محروم نہیں رہیگا، ان خیالات کااظہار انہوں نے اکبرآباد بارامہ میں گیس منصوبے کے افتتاح کے موقع پر ایک شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلعی کونسلر آفرین خان، زاہدخان، مرادخان، علی باچااوردیگر نے بھی خطاب کیا، جبکہ ن لیگ بارامہ کے صدر عجب خان نے علاقے کے مسائل پرروشنی ڈالی، اس موقع پر دیگرسیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے درجنوں افراد نے ن لیگ میں شمولیت اختیارکی، ضلع ناظم محمدعلی شاہ اورارشادخان نے واضح کیاکہ اگراس بار الیکشن میں لوگوں نے امیرمقام اورمسلم لیگ کاساتھ دیاتو آئندہ وزیراعلیٰ بھی ہماراہوگا۔ اور جب امیرمقام وزیراعلیٰ ہوں گے ۔ توپھر مسائل حل ہونے کاایک بہترین موقع میسرہوگا۔انہوں نے کہا کہ عوام نے یہ تہیہ کررکھاہے اوراس بار وزارت اعلیٰ کاتاج ہردلعزیز شخصیت معمارملاکنڈ ڈویژن انجینئرامیرمقام کے سرسجائیں گے، انہوں نے کہا کہ لوگوں نے تحریک انصاف کی تبدیلی دیکھ لی ہے اوریہ تبدیلی اب عوام کے گلے کاہار بن چکاہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے تبدیلی کے نام پر ووٹ لیا، لیکن آج ان کی تبدیلی نے لوگوں کو بدظن کردیاہے، انہوں نے کہا کہ ناکام حکومت نے لوگوں کو مسائل اورمشکلات کے دلدل سے نکالنے کے بجائے ان کی مسائل اورمشکلات میں مزید اضافہ کردیاہے، انہوں نے کہا کہ گھرگھرسوئی گیس کی سہولت فراہم کرنااولین ترجیح ہے اور انشاء اللہ کوئی بھی گھرگیس کی سہولت سے محروم نہیں رہے گا۔
2,122 total views, 2 views today