سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تمام تروسائل بروئے کار لارہی ہے، صحافی معاشرے کے مسائل اجاگر کرنے میں مثبت کردار ادا کررہی ہے، معاشرے کے اچھی باتوں کو اپنے قلم کے ذریعے دنیا تک پہنچائے ، صوبائی حکومت ہر طبقہ فکر سے کئے گئے وعدے پورے کرنے میں مصروف عمل ہے، ان خیالات کا اظہار ایم پی اے و ڈیڈک چئیرمین فضل حکیم نے سوات پریس کلب کے دورے کے موقع پر کیا، اس دوران ایم پی اے نے صوبائی حکومت کی جانب سے سوات پریس کلب کے ویلفئیر کمیٹی کے ممبران کو دو لاکھ روپے کا چیک دیا ،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت صحافیوں کے مسائل کے حل میں انتہائی سنجیدہ ہے اور اس ضمن میں دیگر اقدامات اٹھارہی ہے۔
1,602 total views, 2 views today
Comments