سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری و اُمیدوار پی کے 80 واجد علی خان نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں پختون قوم نے عوامی نیشنل پارٹی کو کامیاب کرانے کا تہیہ کر رکھا ہے، پختون قوم اب مزید کسی کے دھوکے میں نہیں آئے گی ، تبدیلی والوں نے پختونوں کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا ، اب وقت آ گیا ہے کہ پختون قوم اپنے حقوق کے حصول کیلئے اے این پی کے جھنڈے تلے متحد ہو جائیں ، اے این پی کا گزشتہ پانچ سالہ دور ترقی اور خوشحالی کے لحاظ سے تاریخی دور تھا ، انشاء اللہ برسراقتدار آ کر عوامی محرومیوں کا ازالہ کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل رحیم آباد محلہ رحمان آباد میں ایک بڑے شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں پاکستان مسلم لیگ ن کے اہم شخصیات نے بھی عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا سابق صوبائی وزیر واجد علی خان نے شمولیت اختیارکرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور انہیں پارٹی ٹوپیاں بھی پہنائی ، اس موقع پر اختر منیر ، حاجی دوا نور ، حاجی یعقوب خان ، حاجی واحد ، حاجی بخت روان ، عمر خان سواتی ، فاروق سواتی ، محمد شعیب ، حای طوطی گل ، حاجی لیاقت خان ، حاجی محمد ایوب اور دیگر نے اپنے خاندانوں اور ساتھیوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اس کے علاوہ دوسرا گروپ محمد انور ، زرشید ، گل غفور ، ڈاکٹر گل رحمان ، مجید اللہ ، سمیع اللہ ، مین اکبر ، محمد ریاض بھی شامل ہو گئے تیسرے گروپ میں عمران ، شوکت علی ، فیاض ، اقبل حسین ، بدر منیر ، عثمان غنی ، ثناء اللہ ، رحمت علی ، ابوبکر ، سید علی ، اسحاق ، ریاض ، ذاکر اللہ ، سجاد ، محمد صادق ، مجیب تنولی ، لیاقت تنولی ، محمد رحمان تنولی ، محمد عمران تنولی نے بھی ساتھیوں سمیت شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے واجد علی خان کی قیادت پر بھر پور اعتما دکا اظہار کیا شامل ہونے والے افراد نے اس توقع کااظہار کیا کہ واجد علی خان علاقے کے مسائل و مشکلات حل کرنے میں اپنا کردار اداکرینگے اور ہم انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے اس موقع پر پی ایس ایف ، این وائی او کے عہدیداران ، ضلعی نائب صدر خلیل الرحمن خان ، تحصیل سینئر نائب صدر ملک ودان ، محمد علی ، جہان بخت ، کلچر ل سیکرٹری اکرام اللہ اکرام ، شیراز ننگیالے ، عمرا خان ، گوہر علی ،نثار خان ، محمد خان ، محمد حسین یوسی صدر داود خان جنرل سیکرٹری بخت محمد خان کے علاوہ دیگرمشران نے بھی خطاب کیا انہوں نے بھی شامل ہونے والوں کو مبارکباد دی اور یقین دہانی کرائی کہ اے این پی میں انہیں مایوسی نہیں ہو گی وہ اپنے فیصلے پر پشیمان نہیں ہونگے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے واجد علی خان کا کہنا تھا کہ اگر عوام نے اعتماد کیا تو انشاء اللہ اس بار پی کے 80 کو ایک ماڈل پی کے بنائیں گے ۔
1,598 total views, 4 views today