مینگورہ، سوات میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کے بعد انڈسٹریل بلوں میں مسلسل اضافے کے خلاف سوات سی این جی ایسوسی ایشن نے انڈسٹری بند کرنے کی دھمکی دیدی،گذشتہ دو ماہ کے دوران بجلی بلوں میں فی یونٹ5روپے کا اضافہ کردیا گیا جس کے باعث ماہانہ بلوں میں ساڑھے تین لاکھ روپے تک اضافے نے مالکان کی کمرتوڑدی ہے،حکومت نے ظالمانہ فیصلہ واپس نہ لیا تو ہم احتجاج
کے ساتھ ساتھ انڈسٹری کو بھی بند کردیں گے ،ان خیالات کا اظہار سوات سی این جی ایسوسی ایشن کے صدر حاجی طاہر خان نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے گذشتہ ماہ فی یونٹ دو روپے کا اضافہ کیا گیا جبکہ اس ماہ تین روپے فی یونٹ اضافہ بلوں میں آیا ہے اور یوں صرف دو مہینوں میں پانچ روپے یونٹ کا اضافہ ہوا انہوں نے کہ اس غیر اعلانیہ اضافے کی وجہ سے مالکان کو ماہانہ بل میں ساڑھے تین لاکھ روپے اضافے دینے پڑرہے ہیں جبکہ دوسری جانب اوگرا کی جانب سے انہیں بھی ریٹ نہیں دیا جارہا ہے جس کی وجہ سے ان کی یہ انڈسٹری خسارے میں جارہی ہے انہوں نے کہاکہ اسی طرح کمرشل بلوں کا ریٹ بڑھا کر 12روپے سے بڑھا کر18روپے یونٹ کردیا گیا ہے جبکہ گھریلو بل کا ریٹ فی یونٹ 8روپے سے بڑھا کر ساڑھے12روپے کردیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ موجود حکومت انڈسٹریز کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے اور ہم واضح کردینا چاہتے ہیں کہ حکومت نے یہ ظالمانہ فیصلہ واپس نہ لیا تو ہم سی این جی کی انڈسٹری کو بند کرکے شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔
378 total views, 1 views today