مینگورہ،سوات میں جدید کمپیوٹر اتز ڈرائیونگ لائسنس دفتر کا افتتاح ہوگیا ، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن محمد افسر خان نے ڈی سی سوات محمود اسلم وزیر اور عمائدین کے ہمراہ افتتاح کیا ، اس مو قع پر اسے سی ڈی نعیم اختر ، سیکرٹری آر ٹی اے بحر کرم خان ، ایم وی ای اکرام خان اور دیگر متعلقہ حکام موجود تھے ، کمشنر افسرخان نے اس موقع پر ہدایت کی کہ ہنڈنگ کیسز کو فوری طور پر نمٹانے کیلئے توجہ دی جائے
، ریکارڈ پولیس سے حاصل کرنے اور تمام تر امور نمٹانے کی اتھارٹی اے ڈی سی ہوں گے ، جو عوامی مشکلات و شکایات کا ازالہ کرسکیں گے ، افسر خان نے ہدایت کی کہ ڈرائیونگ لائسنس دفتر کے قیام سے سوات کے عوام کے مشکلات میں کمی آئیگی اور عوام لائسنس کے حصول کے ساتھ ساتھ اس پر رزق حلال کماسکیں گے ، افسر خان نے اس موقع پر افتتاح کے ساتھ سائلین کو ٹوکن بھی جاری کئے ۔
449 total views, no views today


