مینگورہ،سوات میں گرمی کی شدت بڑھ جانے سے دریائے سوات کے بہاؤ میں تیزی ،فضاگھٹ ،بائی پاس اور ملحقہ مقامات میں پانی کی سطح بلند ہوگئی،قریبی مکانوں اور دریائے سوات کے کناروں پر آباد ہوٹلز کو شدید خطرات لاحق ،مقامی لوگوں نے نقل مکانی شروع کردی ،تفصیلات کے مطابق اس وقت دریائے سوات میں پانی کے بہاؤ میں کافی حدتک اضافہ ہوگیا ہے
اور پانی کی سطح بلند ہونے سے ایک بار پھر لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا ہے ،مقامی لوگوں کے مطابق گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوا ہے اگر گرمی کا یہی حال رہا تو پانی کے بہاؤ میں مزیدتیزیانے کا امکان ہے ،ادھر فضاگھٹ ،بائی پاس ،کانجو اور کبل کے آس پاس مقامات میں موجود ہوٹلز اور مکانات میں سیلابی ریلا داخل ہونے کے پیش نظر خالی کردیا گیا اور لوگ محفوظ مقامات منتقل ہونا شروع ہوگئے، سال 2010 کے سیلاب کے بعد حکومت اور مقامی انتظامیہ نے دریائے سوات اور برساتی نالوں کے اطراف میں حفاظتی پشتوں کی تعمیر پر کسی قسم کی توجہ نہیں دی جس کے وجہ سے پانی کے بہاؤ میں تیزی انے کے بعد دریاء اور برساتی نالوں کا پانی رہائشی آبادی کا رخ کردیتا ہے جس کے وجہ سے قریبی آبادیوں کیلئے خطرے کی گھنٹیاں بج رہے ہیں ،مقامی حلقوں نے حکومت اور دیگر اعلیٰ حکام سے اس طرف فوری توجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔۔
376 total views, no views today


