سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن (ر) واحد محمود(PSP )کے خصوصی ہدایت پر منشیات کے خاتمے اور نوجوان نسل کو نشے کی لعنت سے پاک صاف ماحول فراہم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے کے احکامات کی روشنی میں ڈی ایس پی سٹی حبیب اللہ کے نگرانی میں ایس ایچ اُو اقبال نسیم خان تھانہ رحیم آباد ہمراہ محمد حلیم SIمعہ نفری پولیس و ڈی ایس بی اہلکاران نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران چھاپہ زنی کرتے ہوئے اکبر علی ولد گل رحیم ساکن اسلام پور حال رحمان آباد قمبر سے 235لیٹر دیسی شراب برآمد کرکے تھانہ رحیم آباد میں FIRدرج کی۔مزید کاروائی کرتے ہوئے علی شان ولد محمد رحیم ساکن ملوک آباد حال اہینگروڈھیرئ و خورشید ساکن مٹہ سے 12گرام آئس برآمد کرکے FIRدرج کی۔
1,406 total views, 2 views today
Comments