سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)ضلعی پولیس سربراہ واحد محمود کے فوری احکامات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد ،مجرمان اشتہاریوں،سماج اور ملک دشمن عناصر کے خلاف جاری ایک باقاعدہ اور منظم کوئیک گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ سپیشل پولیس کمانڈوز ایلیٹ فورس ،آپریشن پولیس ٹروپس ،لیڈیز پولیس،K-9 سکواڈ،بم ڈسپوزل پولیس یونٹ،سپیشل برانچ یونٹ،کی مجرمان اشتہاریوں کے ٹھکانوں پر کمانڈوز ایکشن۔پہاڑی دشوار گزار گھاٹیوں ،کھائیوں دروں کو سپیشل پولیس کمانڈوز ٹروپس نے گھیرے میں لے لیا۔ دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں انتہائی مطلوب سماج اور ملک دشمن عناصر کیخلاف کمانڈوز ٹروپس پہاڑوں ،گھاٹیوں ،کھائیوں اور دروں میں داخل ہو گئے ۔آپریشن کے دورآن گھر گھر تلاشی کے دوران مکانات چیک کئے گئے۔ گردونواح میں سرچ کے دوران سینکڑوں افراد کی بزریعہ جدید ٹیکنالوجی CRVS چھان بین102102 کی گئی۔جبکہ بزریعہ جدید ٹیکنالوجی VVS سینکڑوں(101209 ) گاڑیوں کی بھی باریک بینی سے تلاشی لے لی گئی۔کرایہ داری ایکٹ کے تحت 991 مکانات کی چیکنگ کی گئی کرایہ دران ایکٹ کے خلاف ورزی پر184ایف آئی آر درج کی۔ 1453ہوٹل چیک کئے خلاف ورزی پر 18ہوٹل کیخلاف ایف آئی آر درج کی ۔سنیپ چیکنگ972 مشکوک ۔شک کے بناء پر 402آفراد گرفتار،اسلحہ166،کارتوس2509،خنجر عدد۔بارود1 کلو۔20سکول چیک 1271،سکول ایکٹ کیخلاف ایف آئی آر16،جبکہ تین سکولز کو 16وارننگ دی گئی ،آڈہ چیکنگ 481،سنیما چیکنگ 30بار ایف آئی آر درج نہیں ہوئی،1046حساس مقامات کی چیکنگ بھی کی ،ایف آئی آر 03،لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کیخلاف ورزی پر7افراد کیخلاف کاروائی،187۔ K-9 چیکنگ 224۔جرائم پیشہ افراد اور سماج و ملک دشمن افراد کیخلاف شروع کی گئی آپریشن کے دوران تمام اہداف کامیابی سے حاصل کر لئے گئے ،ٹریفک قوانین کیخلاف ورزی پرگاڑیوں سے بغیر نمبر پلیٹ 1466، بغیر ہیلمیٹ 3954، کمسن ڈرائیور 1083 گاڑیوں کیخلاف قانونی کاروائی بھی کی گئی اسی طرح اپریشن کے دوران ۔96.744گرام چرس ،4.432گرام ہیروین ،116لیٹردیسی شراب بھی پکڑی گئی۔ DPO سوات واحد محمود نے 5مختلف مقامات پر ٹریفک آگاہی مہم چلائی،ٹریفک آگاہی کے حوالے سے 3000کتابیں اور5000 پمپلیٹ بھی تقسیم کی ،3کالجوں میں بھی ٹریفک آگاہی مہم چلائی،ٹریفک بہتری کیلئے ایجوکیشن موبائل یونٹ،ریکوری وہیکل ،دو ٹریفک موبائل اور تین فورک لفٹربھی ٹریفک وارڈن سوات میں شامل کئے گئے ۔جبکہ آپریشن کے دوران عوام الناس کے تعاون کی تعریف کرتے ہوئے ان کے جزبہ حب الوطنی کو سراہا۔اور مستقبل میں بھی پولیس کے ساتھ تعاون کی پالیسی اور بہترین کوارڈینیشن کی امید ظاہر کی۔ خیبر پختونخواء پولیس کئی دہائیوں سے دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑ نے والی فورس ہے۔ملکی بقا اور سلامتی امن و امان کے قیام کے لیے ان کی دی گئی قربانیوں کو تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف سے لکھا جائے گا ۔پولیس فورس کے شہداء کی قربانیوں کی بدولت ہی آج معاشرے میں امن و امان کا قیام ممکن ہو سکا ہے۔پولیس فورس آپنی شہداء کی قربانیوں کا لاج رکھتے ہوئے مستقبل میں بھی ملک کی سا لمیت اور دفاع کے لیے ہر قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔
1,925 total views, no views today