سوات (سوات نیوزڈاٹ کام)سوات کے نواحی علاقہ منگلور اور دیگر علاقوں تعلق رکھنے والے عوام کاسوئی گیس کے حوالے سے سید نعمان علی کے حجرہ میں اجلاس ہوا ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما سید نعمان علی اور دیگر نے کہا کہ گیس کنکشن دیا ہے لیکن تاحال منگلور کے علاقہ سالنڈہ ، سیرئی ، محلہ سید اباد اور دیگر کو سوئی گیس کا کنکشن نہیں دیا گیا ، جبکہ ان علاقوں کے عوام کو محکمہ کے طرف سے میٹر بھی دیئے گئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ محکمہ سوئی گیس کے اہلکار ان علاقو ں کے عوام کے زیادتی پر اتر آئے ہیں تاہم اگر آئندہ ایک ہفتے کے اندر ان علاقوں کے کنکشن نہ دیئے گئے تو عوام احتجاج پر مجبور ہوجائیں گے ، اسی طرح اس حوالے سے انجینئر امیر مقام کے ساتھ کئی بار ملاقات ہوئی ہے لیکن کوئی شنوائی نہ ہوسکی ، انہوں نے کہا کہ محکمہ سوئی گیس فوری طور پر ان علاقوں کے عوام کو کنکش لگاکر عوام کی مشکلات کو ختم کریں بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے ۔
1,756 total views, 2 views today