سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) ملک بھر کی طرح ضلع سوات میں کرسمس شایان شان طریقے سے منایا گیا اور کیک بھی کاٹا گیا ، گذشتہ روز مینگورہ چرچ میں کرس مس کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد ہوئی ، جس میں ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن اختر حیات خان ، ممبر صوبائی اسمبلی فضل حکیم خان ، ڈی پی او سوات کیپٹن “ر” واحد محمود ، سوات پریس کلب کے سابق چیئرمین شہزاد عالم اور اے اے سی حمید خان نے شرکت کی ، تقریب میں کرسچن برداری نے اپنے رسومات ادا کئے اور عبادت کی ، اس موقع پر بشپ سیمول گیل نے سوات سمیت پورے ملک میں آمن و استحکام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے خصوصی دعائیں مانگی ، اس موقع پر ڈی آئی جی ملاکن ڈویژن اختر حیات خان ، ڈیڈک کمیٹی کے چیئرمین فضل حکیم خان ، ڈی پی او سوات واحد محمود ، سوات پریس کلب کے سابق چیئرمین شہزاد عالم اور ممبران نے کرسمس کا کیک کاٹا ۔
1,718 total views, 2 views today