سوات (سوات نیوزڈاٹ کام)قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیر پاؤ نے کہا ہے کہ قومی وطن پارتی محروم طبقات کے حقوق کے حصول کے لئے جدو جہد جاری رکھیے گی ، عام انتخابات میں ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ، کارکنان ابھی سے مقابلہ کریں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے دنگرام میں شمولیتی اور تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر ممبر صوبائی کونسل شیر بہادر زادہ خان ، ڈویژنل چیئرمین فضل رحمن نونو ، نعمت اللہ خان ، تحصیل کونسلر شوکت خان اور دیگر بھی خطاب کیا ، سکندر شیر پاؤ نے کہا کہ سوات میں تنظیم سازی کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے ،ا نہوں نے ملاکنڈزون کے نئے عہدیداروں کو مبارکباد کہتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کے بہتر مفاد میں دن رات ایک کرکے پارٹی کا پیغام گھر گھر تک پہنچائیں ، انہوں نے مرکزی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کی قربانیوں کا صلہ دیکر پائیدار آمن کے قیام کے لئے توجہ دیں ، دنیا میں اور خصوصاً خطے کیلئے ہمیں اپنا لائحہ عمل طے کرنا چاہیئے ، انہوں نے کہا کہ چند خاندانوں کی توجہ اپنی اپ پر ہے ، ان کا غریب عوام اور ان کے مسائل سے کوئی سرو کار نہیں ، ہمیں قومی سوچ پر توجہ دینی چاہیئے ، سوات میں بارہ سے سولہ گھنٹے بجلی اور سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے ، انہوں نے کہا کہ حکمران ہماری تکالیف اور مشکلات کو مزاق بنا رہے ہیں ، سوات اور ملاکنڈ ڈویژن پاکستان کا حصہ ہے اس طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے ، انہوں نے کہا کہ برسوں سے محروم قبائلی عوام کے مسائل ان کے دہلیز پر حل کئے جائیں ، انہوں نے پندرہ جنوری تک ضلعی، تحصیل اور یونین کونسلوں کی سطح تک پارٹی تنظیم نو اور ونگز کو فعال بنانے کی ہدایت کی ، اس موقع پر یارس خان گڑاسا ، طاہر حسین ، عادل حسین ، زور محمد ، معاذ باچہ ، ظہور الدین باچہ ، صدام باچہ اور دیگر نے قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔
1,733 total views, 2 views today