ہنگو: کاہی میں نامعلوم افراد نے ایک گھر میں فائرنگ کر کے 2 خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے 7 افراد کو قتل کر دیا۔ ہنگوکےعلاقے کاہی میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھرمیں گھس کر اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔ مقتولین کا تعلق آئی ڈی پیزکےایک ہی خاندان سے تھا، امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے لاشوں کوڈی ایچ کیواسپتال ہنگو منتقل کیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش کے لئے چھاپہ مار کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے، مکمل تحقیقات کے بغیر کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔
394 total views, no views today
Comments


