مٹہ (سوات نیوزڈاٹ کام )مٹہ پریس کلب کے الیکشن مکمل نورالہادی چیر مین جبکہ رحیم خان جنرل سیکرٹر ی منتخب چیر مین کے عہدے پر نورالہادی اور نوید اختر کے درمیان مقابلہ برابر انے کی بعد فیصلہ ٹاس پر ہو اجو نورالہادی نے جیت لیا الیکشن میں فنانس سیکرٹری کے عہدے پر عطاء اللہ نے عابد علی کو شکست دی بہار علی پر یس سیکرٹری اور عابد علی کو وائس چیرمین بنادی گئی تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مٹہ پریس کلب کے سالانہ الیکشن مٹہ پریس کلب میں منعقد ہوا جس میں پریس کلب کے ممبران کیساتھ ساتھ جمعیت علماء اسلام مٹہ کے رہنماء ڈاکٹر امجد علی عبید خان عظمت علی خان سرو خان مٹہ بازار کے صدر محمد زوبیر عثمان غنی اور دیگر افراد نے بھی شرکت کی الیکشن جو عبوری صدر خائستہ باچا عظمت علی خان ڈاکٹر امجد علی اور محمد زوبیر کے نگرانی میں ہوئی اس میں فنانس سیکرٹری کے عہدے پر عطاء اللہ نے مقابلہ عابدعلی سے جیت لیا جبکہ چیرمین شپ پر نورالہادی اور نوید اختر کے درمیان مقابلہ برابر ہوا جس کی بعد دونو ں کے درمیان فیصلہ ٹاس پر ہوا جو نورالہادی نے جیت کر مٹہ پریس کلب کے2018کیلئے چیرمین منتخب ہوا دیگر عہدیداروں میں رحیم خان بلا مقابلہ جنرل سیکرٹری بہار علی پریس سیکرٹری عطاء اللہ فنانس سیکرٹری اور عابد علی وائس چیرمین شامل ہے اس موقع پر موجود پریس کلب کے ممبران اور موجود لوگوں نے منتخب کابینہ کو مبارکباد دی
2,052 total views, 2 views today
Comments