اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے پاناما اور برٹش ورجن آئی لینڈ میں قائم پاکستانیوں کی 435 آف شور کمپنیوں کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے پاناما اور برٹش ورجن آئی لینڈ میں قائم پاکستانیوں کی 435 آف شور کمپنیوں کا نوٹس لے لیا اور فوری طور پر نیب کو آف شور کمپنیوں کی تحقیقات کا حکم بھی جاری کردیا ہےآف شور کمپنیاں بنانے والوں میں سابق چیئرمین ایف بی آر عبداللہ یوسف اور پی ٹی آئی رہنما علیم خان کا نام بھی مالک کے طور پر شامل ہے۔ اور علیم خان کی آف شور کمپنی ایچ ای ایکس اے ایم 2004 میں بنائی گئی تھی جو برٹش ورجن آئی لینڈ رجسٹرڈ کرائی گئی۔چئیرمین نیب نے انکوائری کے ساتھ متعلقہ اداروں ایف بی آر، اسٹیٹ بینک، ایس ای سی پی اور ایف آئی اے سے بھی ان تمام آف شور کمپنیوں سے متعلق معلومات حاصل کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے حوالے سے کسی دباؤ اور سفارش کو خاطر میں نہیں لایا جائے گا۔
2,006 total views, no views today