سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن(ر)واحدمحمود(PSP )کے خصوصی احکامات پر شہدائے پولیس کے لواحقین کو درپیش کسی بھی قسم کے مسئلے مسائل سے آگاہی حاصل کر نے اور اس کے فوری طور پر حل کرنے کے لیے ضلعی پولیس ہیڈکوارٹرز میں ایک سادہ پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔اس موقع پر DSP ہیڈکوارٹر زمرادخان ، RIانسپکٹر اکبرحیات اوردیگر پولیس افسران سمیت شہدائے پولیس لواحقین نے شرکت کی ۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن(ر)واحدمحمود(PSP )نے کہا کہ پولیس فورس کے جوانوں اور آفیسرز نے وطن کی حفاظت کی خاطر اپنی قیمتی جانوں کی قربانی دی۔ تاریخ میں ان کی قربانیوں کو سنہرے حروف سے لکھا جائے گا ۔شہدائے پولیس لواحقین کے لیے زندگی کی تمام دستیاب سہولیات بہم پہنچانے میں آپنا کردار ادا کریں گے۔پولیس شہداء کے لواحقین کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔اپ لوگ بلا ججک کسی بھی وقت اپنے مسائل کو مجھ سے ڈسکس کر سکتے ہے ۔24 گھنٹے کے اندر آپ کے مسئلے کو حل کیا جائے گا۔ ضلعی پولیس سربراہ نے تمام سرکل DSPs اور SHOs کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے پولیس کے لواحقین سے ملاقات کر کے ان کو درپیش مسائل سے آگاہی
حاصل کریں اور ان کے فوری حل کے لیے ٹھوس بنیادوں پرفوری اقدامات اُٹھائے ۔ضلعی پولیس سربراہ نے شہدائے پولیس لواحقین کو مذید سہولیات فراہمی کے لئے اپنا موبائل نمبر 03461119304بھی فراہم کیا گیا جس سے شہداء کے لواحقین بذریعہ ایس ایم ایس اور واٹس اپ رابطہ کرینگے۔تقریب کے آخر میں ضلعی پولیس سربراہ نے شہدائے پولیس لواحقین کے اعزاز میں تحائف تقسیم کئے.اور کھانے کا اہتمام بھی کیا گیا۔
2,039 total views, no views today



